سلمان اور شاہ رخ کیساتھ ایک فلم تو بنتی ہے، عامر خان

سلمان اور شاہ رخ کیساتھ ایک فلم تو بنتی ہے، عامر خان


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ سپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم تو بنتی ہے۔

اپنی غیر روایتی فلموں اور ان میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے عامر خان نے بالی ووڈ میں اپنا الگ مقام بنایا۔

عامر خان پہلی مرتبہ کپل شرما کے پروگرام دا گرینڈ انڈین کپل شرما شو میں پہلی مرتبہ بطور مہمان شامل ہوئے اور اس دوران انہوں نے کئی ایسی باتیں کیں جو آج سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔

اسی دوران عامر خان نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا جو مداحوں کی جانب سے سالہا سال سے کی جارہی ہے اور وہ ہے سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ فلم بنانا۔

شو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا تو عامر خان نے جواب دیا کہ میں حال ہی میں دونوں سے ملا ہوں اور دونوں ہی اس وقت ساتھ میں تھے۔

عامر نے بتایا کہ “میں نے ان دونوں سے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری میں کئی عرصے سے کام کر رہے ہیں، ہمیں بھی ایک ساتھ فلم بنانے کی ضرورت ہے، یہ مداحوں کےلیے ناانصافی ہوگی اگر ہم کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام نہ کریں، کم از کم ہمیں ایک مرتبہ تو ساتھ کام کرنا چاہیے۔”

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عامر نے یہ بھی کہا کہ میں نے ان دونوں کو یہ بات کہی اور دونوں ہی نے اصرار کیا کہ میں اس کےلیے ایک اچھی اسٹوری ڈھونڈوں۔

عامر خان نے کہا کہ سلمان خان مجھ سے ملنے آئے، ان سے میں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ جلد ایک ساتھ فلم میں کام کریں۔ امید کرتا ہوں کہ اچھے ہدایتکار عمدہ اسکرپٹ کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں گے۔

خیال رہے کہ نہ صرف ان تینوں بلکہ شاہ رخ خان اور عامر خان نے بھی بالی ووڈ میں کبھی ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا، البتہ دونوں نے فلم پہلا نشا میں مختصر دورانیے کیلئے اسکرین شیئر کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں