سعید اجمل نے ٹیسٹ کرکٹ کو چاردن تک محدود کرنے کی مخالفت کردی


لاہور: 

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے ٹیسٹ کرکٹ کو چاردن تک محدود کرنے کی مخالفت کردی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو ایک دن کم کرنے سے نقصان ہوگا، اسپانسرز بھی نہیں چاہیں گے کہ ایسا ہو، میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کی روایتی خوبصورتی اور دلچسپی کو برقرار رکھنا چاہیے، اصل کرکٹ کا رنگ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے اس کو ہر حال میں قائم رہنا چاہیے۔

سعید اجمل نے کہا کہ پی ایس ایل کے سارے میچز کا پاکستان میں ہونا زبرست قدم ہے، اس سے فینز کو اپنے ہوم گراؤنڈز میں اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا، کرکٹرز کے لیے بھی ہوم گراونڈز پر صلاحیتوں کے اظہارکا بہترین وقت ہوگا، پی ایس ایل کا  اس وقت دنیا کی  بہترین لیگز  میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان میں میچز سے اس کی مقبولیت میں مزیداضافہ ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ کے بولنگ کوچ سعید اجمل نے بتایا کہ رومان رئیس مکمل فٹ اور بہترین پرفارمنس کے لیے تیار ہیں، ظفر گوہر سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ بطور بولنگ کوچ ظفرگوہر کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین اسپنر دینا چاہتا ہوں۔ پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ایک اچھے لیفٹ آرم اسپنر کی ضرورت ہے، ظفر گوہر یہ خلا پر کرنے کی ایلیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں