دورۂ سعودی عرب پر آئے ہوئے یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور یوکرین کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودی ولی عہد نے یوکرین میں جاری بحران کے حل کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر بحران کے نتیجے میں لوگوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر نے دورۂ سعودی عرب اور سعودی ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں کئی سعودی وزراء اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بھی موجود تھے۔
سعودی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی بدھ کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔