سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی سرجری کامیاب ہوگئی


سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرجری کامیاب ہوگئی۔

سعودی خبرایجنسی کے مطابق سرجری میں شاہ سلمان کا پِتا کامیابی سے نکال دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق شاہ سلمان ابھی کچھ وقت اور اسپتال میں رہیں گے۔ 84 سالہ شاہ سلمان کو پتے میں تکلیف کے باعث تین روز قبل ریاض کے کنگ فیصل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں، بادشاہت ملنے سے قبل تقریباً ڈھائی سال وہ سعودی عرب کے ولی عہد رہے جب کہ انہوں نے 50 سال ریاض کے گورنر کے فرائض بھی انجام دیے۔

اس کے علاوہ شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔

شاہ سلمان کے صاحبزادے اور سعودی ولی عہد 34 سالہ محمد بن سلمان ملک کی طاقتور ترین شخصیت تصور کیے جاتے ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں