سعودی عرب میں واقع 2 ریسٹورینٹس سے کھانا کھانے والے 100 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔
واقعہ جازان کے علاقے ابو عریش میں واقع 2 ریسٹورینٹس سے کھانا کھانے کے بعد پیش آیا۔
سعودی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ابو عریش میں واقع دونوں ریسٹورینٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اپریل میں ریاض کے ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کے بعد 35 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے تھے، جس کے بعد ریسٹورینٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔