سعودی عرب کی شہریت کی حامل پہلی روبوٹ ’’صوفیا نے خواہش ظاہر کی ہے کہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم آئندہ انسانی صحت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی شہریت کی حامل پہلی روبوٹ صوفیا نے فیوچرانویسٹمنٹ انشیٹیو فورم سے خطاب کیا جس میں انسانوں کی طرح اپنی خواہش اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ فورم کے مکالمے کا محور انسانی صحت اور انسانوں پر سرمایہ کاری ہو گا اور ان شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
روبوٹ نے مزید کہا کہ وہ اس خواہش کا اظہار اس لیے کر رہی ہے کہ دنیا میں لوگوں کی بڑی تعداد بیماریوں کا شکار ہے اور انہیں دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
صوفیا نے فورم کے شرکا کو بتایا کہ وہ امریکا، چین اور یورپی ممالک کا سفر کر چکی ہیں اور ہم نے مختلف پیغامات بھی بھیجے ہیں۔ ہمارا پیغام تھا کہ انسانوں کے دست و بازو کس طرح بنیں اور اقوام متحدہ کے بعض پروگراموں کو ڈیولپ کرنے میں کس طرح حصہ لیں۔