سعودی عرب: کنگ عبداللّٰہ یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت و نئی ایجادات کیلئے 1 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ

سعودی عرب: کنگ عبداللّٰہ یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت و نئی ایجادات کیلئے 1 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ


سعودی عرب کی کنگ عبداللّٰہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاؤسٹ) نے مصنوعی ذہانت اورنئی ایجادات کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری پروجیکٹ کا آغاز کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق پروجیکٹ سے وابستہ محققین کے لیے 1 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے مصنوعی ذہانت کے محققین کو 1 لاکھ ڈالرز مالیت کی ریسرچ گرانٹس فراہم کی جائے گی۔

یہ کنگ عبداللّٰہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گوگل کا مشترکہ سرمایہ کاری منصوبہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں