سعودی عرب: ڈاکار ریلی میں خاتون ڈرائیور کی گاڑی کو حادثہ

سعودی عرب: ڈاکار ریلی میں خاتون ڈرائیور کی گاڑی کو حادثہ


سعودی عرب میں ڈاکار ریلی کی ڈرائیور ماہا الحملی کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکار ریلی کے پانچویں سالانہ مقابلے کے دوران ریس کے چھٹے مرحلے کے اختتام سے قبل ڈرائیور ماہا الحملی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں ان کی گاڑی الٹ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اب 2024ء ڈاکار ریلی کے مقابلے سے باہر ہو گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون ڈرائیور کو اس حادثے میں کچھ چوٹیں آئی ہیں، انہیں حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریاض کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ریس کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ماہا الحملی ریس کے دوران گاڑی الٹنے کے بعد پھنس گئی تھیں اور گاڑی سے باہر نہیں نکل سکی تھیں جس کے بعد سعودی ریسر ہانی النومسی نے انہیں گاڑی سے باہر نکالا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں