ریاض: سعودی حکومت نے عالمی وبا ’’کووڈ19‘‘ کے پیش نظر لگائی جانے والی پابندیوں میں مزید نرمی کردی جن میں بند مقامات پر ماسک پہننے کے اصول کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انڈور مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی نہیں ہوگی جبکہ کورونا ویکسینیشن کا ثبوت بھی نہیں مانگا جائے گا تاہم خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ میں ماسک لگانے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کیا جبکہ خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ کے علاوہ دیگر چند مقامات بھی ہیں جہاں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
مملکت میں شہریوں کی آن لائن پلیٹ فارم ’’توکلنا‘‘ ایپ کے ذریعے اب کورونا ویکسینیشن چیک نہیں کی جائے گی، عوام بغیر کسی روک ٹوک اور پابندیوں کے مختلف تقریبات میں شامل بھی ہوسکتے ہیں۔