سعودی عرب نے ریاض پر میزائل حملہ ناکام بنا دیا


سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ کرنے والے بیلسٹک میزائل کو دوران پرواز ہی تباہ کر دیا گیا جب کہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سرکاری میڈیا کا مزیدکہنا ہے کہ فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

اس ضمن میں غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ ریاض میں تین دھماکے سنے گئے ہیں تاہم سرکاری طور پر ان دھماکوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں