سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران 967 کورونا کیسز سامنے آگئے

سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران 967 کورونا کیسز سامنے آگئے


ریاض: سعودی عرب میں ایک دن کے اندر کورونا وائرس کے مزید 967 کیسز کا اندراج ہوا، جس کے بعد عالمی وبا کا شکار ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 269 ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پیر کے روز کورونا کے مزید 9 سو 67 کیسز درج ہوئے جب کہ مملکت کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے خصوصی وارڈز میں زیر علاج مریضوں میں سے 102 کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں کورونا کے 663 مریض شفایاب جبکہ 2 متاثرین جاں بحق ہوگئے تھے۔ سرکاری اعداد شمار کے مطابق بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 55 ہزار 6 سو 19 ہو گئی ہے جبکہ مملکت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 158 تک پہنچ گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں