سعودی عرب بلوچستان میں شمسی توانائی کا منصوبہ لگائے گا


 اسلام آباد: 

 سیکریٹری وزارت توانائی عرفان علی نے کہا ہے بلوچستان میں سعودی عرب شمسی توانائی کا منصوبہ لگائے گا۔

سینیٹر شبلی فراز کی صدارت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری توانائی نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات پر بریفنگ دی اور بتایا سیہون شریف کے چاروں فیڈر بجلی چوری سے پاک کردیئے ہیں، سیہون شریف میں گزشتہ سال کی نسبت 17 لاکھ یونٹ بجلی چوری سے بچائے ہیں۔

ذیلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا سکھر الیکٹرک کے نقصانات میں اضافہ ہوا ہے، سکھر الیکٹرک کے نقصانات گزشتہ سال 15.5 سے بڑھ کر 19.6 فی صد ہے، ایک سال میں بجلی کے مجموعی نقصانات 21 سے کم کرکے 20 کروڑ یونٹ ہیں۔ حکام کا کہنا تھا اس مالی سال جنوری میں سرکلر ڈیٹ میں 370 ارب روپے کا اضافہ ہوا، اس مالی سال جون میں سرکلر ڈیٹ کم کرکے 313 ارب پر لائیں گے۔

سیکریٹری توانائی نے بتایا سعودی عرب کی سب سے بڑی ایکوا کمپنی بلوچستان میں شمسی توانائی کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، بلوچستان کے علاقے دور دراز ہونے کی وجہ سے ترسیلی نقصانات زیادہ ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں