بھارتی ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ سشمیتا سین ’مس یونیورس‘ فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں۔
سشمیتا سین نے 1994ء میں’مس یونیورس‘ کا تاج پہنا تھا اور اسی سال تاج محل کے سامنے ان کا ایک مشہور فوٹو شوٹ کیا گیا تھا۔
ریتو کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سشمیتا سین کے ’مس یونیورس‘ فوٹو شوٹ کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے 1993ء میں ’مس انڈیا‘ مقابلے کی ٹیم کے ساتھ کپڑے ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کیا اور 1994ء میں سشمیتا سین نے’مس انڈیا‘ کا ٹائٹل جیتا اور اس کے بعد امریکا میں’مس یونیورس‘ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔
بھارتی ڈیزائنر نے لکھا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ تھا اور اس کا حصّہ بن کر مجھے خوشی ہوئی۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’مس انڈیا‘ کی ٹیم کے ساتھ اپنے معاہدے کے بعد مجھے اس مقابلے کے امیدواروں کے لیے کپڑے تیار کرنے کے لیے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اس لیے جب سشمیتا سین’مس یونیورس‘ کے مقابلے کے لیے امریکا گئیں تو وہاں بھی ان کے لیے میں نے کپڑے ڈیزائین کرکے بھیجے۔
ریتو کمار نے مزید لکھا کہ جب سشمیتا سین امریکا سے’مس یونیورس‘ کا ٹائٹل جیت کر واپس دہلی پہنچیں تو مجھے تاج محل پہنچنے کے لیے ایک فون آیا وہاں پہنچنے پر مجھے معلوم ہوا کہ ٹیم نے اگلے دن تاج محل کے باہر ایک فوٹو شوٹ کا پروگرام بنایا ہے لیکن اس فوٹو شوٹ کے لیے جو کپڑے بھیجے گئے وہ تاج محل کے حساب سے مناسب نہیں تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ تاج محل کے حساب سے کپڑوں کا انتخاب کرنے کے لیے ہمیں رات میں اپنا اسٹور کھولنا پڑا اور پھر کچھ ہی گھنٹوں میں ہم نے کپڑوں کا انتخاب کرلیا۔
بھارتی ڈیزائنر نے لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ بہت مشکل تھا یہاں تک کہ سشمیتا سین اس دوران بیہوش بھی ہو گئی تھیں لیکن آج بھی مجھے یہ یاد کرکے بہت خوشی ہوتی ہے کہ سشمیتا سین کو گلابی ساڑھی اور سر پر تاج پہنے ہوئے دیکھ کر وہاں ہمارے ارد گرد موجود پولیس کے اہلکار فخر سے تالیاں بجا رہے تھے تو بہت خوشی ہوتی ہے اور ہماری اتنی محنت سے مکمل کیا گیا فوٹو شوٹ ملک بھر کے اخبارات میں شائع ہوا تھا۔