لندن کی خوبصورت لوکیشنز پر فلمائی گئی سسپنس سے بھرپور رومانوی اردو فیچر فلم ’دیوانہ‘ بروز جمعہ 02 جون کو کراچیی، لاہور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
ڈسٹری بیوشن کلب کی پیش کردہ فلم ’دیوانہ‘ میں معروف فنکارہ عدنان خان اور باصلاحیت فنکار زارا اکبر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔
فلم کے مصنف و ہدایتکار شفیق الرحمان ہیں جبکہ فلم کی موسیقی معروف موسیقار ایم ارشد نے ترتیب دی ہے۔
گوندل فلمز کے بینر تلے بنائی گئی یہ فلم سسپنس، رومانس اور کامیڈی سے بھرپور ہے جس میں پاکستان کے علاوہ برطانوی فنکاروں نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔
ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد رشید کا کہنا ہے کہ فلم ’دیوانہ‘ سسپنس، ایکشن اور جاندار کہانی پر مبنی ہے جس میں تمام فنکاروں نے بھرپور دلجمعی سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
فلم کے ٹریلر اور گیتوں کو یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر لاکھوں شائقین دیکھ اور سراہا چکے ہیں۔