ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی)ممتاز پاکستانی نژاد امریکی آئل ٹائیکون جاوید انور کو ان کی قابل تحسین خدمات پر گرانقدر لیڈر شپ ایوارڈ سے نواز دیا گیا، یہ ایوارڈ انہوں نے سابق صدر جارج بش سے سسٹر سٹیز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقدہ ہونے والے سالانہ ایوارڈ ڈنر اور گالا2019ء کی تقریب میں وصول کیا، جو کہ سسٹر سٹیز انٹرنیشنل کی عظیم الشان سالانہ کانفرنس2019ء کے حوالے سے منعقدہ ہوا تھااس کانفرنس میں لاتعداد ممالک کے شہروں کے میئرز اور دیگر شہری حکام نے شرکت کی،جس میں سسٹر سٹیز انٹرنیشنل کے سابق اعزازی چیئرمین جارج بش نے وفود کے سابق عالمی تناظر کے فروغ کی اہمیت ،شہروں کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ سمیت موجودہ دنیا میں مثبت تبدیلیوں کی راہ ہموار کرنے کیلئے شہری سفارتکاری کی اہمیت کے حوالے سے سیر حاصل تبادلہ خیال کیا، واضح رہے کہ جاوید انور ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹیز پروگرام کے چیف پیٹرن بھی ہیں، تاہم شہری سفارت کاری کے ذریعے کلچرل انڈر اسٹیڈنگ کے فروغ کے حوالے سے بے مثال خدمات پر انہیں اس گرانقدر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، اس موموقع پر سابق صدر بش نے قابل ستائش خدمات پر جاوید انور کے زبردست خراج تحسین پیش کیا، گرانقدر ایوارڈ سے نوازے جانے پر جاوید انور نے سسٹر سٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے صدر بش کے ساتھ اپنی دوستی کو اثاثہ قرار دیا، قبل ازیں میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے بھی انسانیت کی بے لوث خدمات پر جاوید انور کو اعزاز شہریت سے نوازا اور انہیں سٹی آف ہیسٹن کا سفیر برائے خیر سگالی نامزد کرنے کا اعلان کیا، سسٹر سٹیز انٹرنیشنل کانفرنس تین روز جاری رہی ، جس میں600سے ائد مندوبین اور میئرز نے شرکت کی ، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن اس کانفرنس کی کلیری میزبان تھیں جس نے میئر کراچی وسیم اختر کی سربراہی میں شرکت کرنے والے12رکنی وفد کی بھی میزبانی کی۔