’سسرال میں رہنے سے زندگی آسان ہو جاتی ہے‘، سنیتا مارشل کی جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت


  کراچی: پاکستانی ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران جوائنٹ فیملی سسٹم کی بھرپور حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سسرال کے ساتھ رہنے سے زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور کسی بھی چیز کی فکر نہیں رہتی۔

سنیتا مارشل نے بتایا کہ سسرال میں رہنے کا پہلا بڑا فائدہ بچوں کی ذمہ داری سے نجات ہے کیونکہ گھر میں دادا دادی موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے مسائل جیسے کھانے اور راشن کا انتظام بھی میری ساس خود سنبھال لیتی ہیں جبکہ ان کی ساس کپڑوں سمیت ان کے دیگر ذاتی مسائل بھی حل کرتی ہیں۔

پروگرام میں شامل اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی جوائنٹ فیملی سسٹم کی اہمیت کو سراہا اور کہا کہ ایک ساتھ رہنے سے بچوں کی تربیت بہتر ہوتی ہے اور انہیں گھر کے بڑوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں