سسرال سے تنگ انعمتا قریشی نئے گھر میں شفٹ ہو گئیں

سسرال سے تنگ انعمتا قریشی نئے گھر میں شفٹ ہو گئیں


پاکستانی خوبرو اداکارہ سسرالیوں پر نامناسب رویے کا الزام لگانے کے بعد نئے گھر میں شفٹ ہو گئی ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’میرا رب وارث‘ کی اداکارہ انعمتا قریشی نے اپنے ننھے سے بیٹے سائرس کے ہمراہ سوشل میڈیا پر چند تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کا اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں بتانا ہے کہ سائرس اور میں نے بہت اچھا وقت ایک ساتھ گزارا! اگرچہ ہم سے نئے گھر میں شفٹ ہونے کی وجہ سے کچھ کلاسز چھوٹ  گئیں لیکن ایک معاون اور تعلیمی ماحول میں دوسری ماؤں اور بچوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہمارے لیے بہت قیمتی تجربہ رہا ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں نئے ہنر سیکھنے، خیالات شیئر کرنے اور نئے دوست بنانے کے لیے شکر گزار ہوں، یہ جان کر بھی تسلی ہو رہی ہے کہ میرا چھوٹا سا بیٹا سماجی طور پر متحرک ہو رہا ہے۔

اُن کا مزید لکھنا تھا کہ اسکول شروع کرنے والے بچوں کے لیے گھر سے اسکول جانا مشکل ہو سکتا ہے لیکن بچوں کے لیے تیار کردہ مختلف پروگرامز اسکول جانا ہموار اور زیادہ پرلطف بنا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ مئی کے اختتام پر اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اداکارہ نے ساس اور ساس کی بہن پر نامناسب رویے سے متعلق الزام لگاتے ہوئے سسرال چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا۔

اداکارہ انعمتا کا کہنا تھا کہ اُن کی ساس اپنی بہن کے ساتھ مل کر مجھے اور میرے گھر والوں کو گالیاں دیتی ہیں اور برا بھلا بولتی ہیں،  میں نے سسرال سے علیحدہ ہونے کا ذہن بنا لیا ہے اس پر بھی اُن کی ساس نے اُنہیں ناصرف گالیاں دیں بلکہ اُن پر ہاتھ بھی اٹھایا اور اُن کی والدہ اور بہنوں کو بھی برا بھلا کہا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کی ساس کی بہن نے اُن کی والدہ کو بھی ایک لڑائی کے دوران زخمی کر دیا تھا اور اُنہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

انعمتا نے بتایا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی خوشگوار ماحول میں پرورش کے لیے علیحدگی چاہتی ہیں مگر اس مرحلے کو بھی اُن کی ساس نے مشکل ترین بنا دیا ہے اور گھر تبدیل کرنے میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔

انعمتا نے بتایا کہ اُن کی ساس اُن کے پیسوں سے ہی خریدے گئے راشن کو چھپا دیتی ہیں، وہ اکثر اوقات ہی بھوکی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ انعمتا کے ہاں گزشتہ برس 22 جون کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے سائرس رکھا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں