شیاﺅمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے اپنا نیا اسمارٹ فون پوکو ایکس 2 متعارف کرادیا ہے۔
درحقیقت یہ دنیا کا سب سے سستا 120 ہرٹز ڈسپلے والا فون ہے جس میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔
فون میں فرنٹ کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے درحقیقت یہ ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔
اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 730 جی پراسیسر، 6 سے 8 جی بی ریم،64 سے 256 جی بی اسٹوریج اور 4500 ایم اے ایچ بیٹری 27 واٹس فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے ۔
اس کے بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرا، 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو سنسر دیا گیا ہے۔
فرنٹ پر 20 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرے سیلفی کے شوقین افراد کے لیے موجود ہیں۔
فون میں کمپنی نے اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اپنے ایم آئی یو آئی 11 یوزر انٹرفیس سے کیا ہے۔
اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور اس کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 225 ڈالرز (34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
اسی طرح 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 240 ڈالرز (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 281 ڈالرز (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ دیگر ممالک میں اسے کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے، تاہم کمپنی نے یہ فون بنیادی طور پر رئیل می ایکس 2 کے مقابلے کے لیے پیش کیا گیا ہے تو امید ہے کہ پاکستان میں بھی جلد دستیاب ہوسکتا ہے۔