کولمبو:
سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث سائیکلسٹ ہلاک ہوگیا۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق کوشل مینڈس کی گاڑی کی ٹکر سے ایک سائیکلسٹ کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سائیکلسٹ کی عمر 64 سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے، حادثے کے وقت مینڈس خود گاڑی چلارہے تھے۔
25 سالہ وکٹ کیپر چوالیس ٹیسٹ اور چھہتر ایک روزہ میچزکھیل چکے ہیں۔ وہ بھارت کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے لاک ڈاؤن میں ٹریننگ کا آغاز کرنے والے کرکٹرز میں شامل ہیں۔ یہ سیریز کورونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر کینسل ہوچکی ہے۔