لاہور: سری لنکا کے خلاف 24 مئی سے شیڈول ہوم سیریز کے لیے قومی ویمنز ٹیم کا کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔
پاکستان اور سری لنکا کی اس سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز رکھے گئے ہیں۔
تربیتی کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے تاہم کپتان بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثنا دبئی میں انٹرنیشنل ویمن لیگ کی وجہ سے کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گی۔