سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کی نذر ہوگیا

سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کی نذر ہوگیا


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تیئسواں میچ سری لنکا اور نیپال کے درمیان آج کھیلا جانا تھا تاہم میچ ٹاس ہوئے بغیر ہی بارش کی نذر ہوگیا۔

لوڈرہل میں بارش کے بعد منسوخ ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا آج کا میچ جیت جاتا تو وہ پاکستان کی طرح اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوتا اور میچ ہارتا تو اس کا ورلڈ کپ کا سفر اسی راؤنڈ میں اختتام پذیر ہوجاتا۔

ایونٹ میں سری لنکا کو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے ہارنے کے بعد اب بڑی جیت کی ضرورت تھی تاکہ وہ اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا سکے۔

دوسری جانب نیپال کی ٹیم نے ابھی تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں