سری لنکا، صدارتی انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ملک میں کرفیو نافذ


کولمبو: جزیرہ نما سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق ملک بھر میں پولنگ کا عمل پرامن رہا، عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا۔

پولیس میڈیا ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کرفیو آج صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا، لازمی خدمات والے محکموں کے اہلکاروں کو استثنی حاصل ہوگا۔

کرفیو کے نفاذ کے بعد کولمبو کی سڑکوں پر سیکیورٹی حکام کا گشت جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

بیرون ملک سفر سے واپس آنے والے افراد کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوائی ٹکٹ اور دیگر سفری دستاویزات کو کرفیو پاس کے طور پر استعمال کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں