سرگودھا: نجی کالج کے استاد کی سیکنڈ ایئر میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی


سرگودھا میں نجی کالج کے استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 26 جون کو پیش آیا اور 28 جون کو طالبہ کے والد نے مقدمہ درج کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے والد محمد ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں دو افراد گرفتار
جہلم: ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی چلتی وین میں لڑکی سے مبینہ زیادتی
ایف آئی آر کے متن کے مطابق نجی کالج کے استاد نے طالبہ کو کالج میں کلاسز کے اجراء کا کہہ کر بلایا اور دیگر طالبات کے نہ ہونے پر جب وہ واپس جانے لگی تو ٹیچر عادل حیات نے اسے روک لیا۔

بائیولوجی کا ٹیچر عادل طالبہ کو گھر چھوڑنے کے بہانے اپنے فلیٹ پر لے گیا جہاں طالبہ کو 4 گھنٹے تک فلیٹ پر رکھا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مقدمے کے مطابق ملزم نے طالبہ کی ویڈیو بھی بنائی اور نیم بیہوشی کی حالت میں کالج گیٹ پر چھوڑ گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں