سرمد کھوسٹ کے نام کی باقاعدہ منظوری نہیں ہوئی تھی، ذرائع کابینہ ڈویژن

سرمد کھوسٹ کے نام کی باقاعدہ منظوری نہیں ہوئی تھی، ذرائع کابینہ ڈویژن


ہدایت کار سرمد کھوسٹ کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزد کیے جانے کی  کابینہ ڈویژن ذرائع نے تردید کردی۔

 کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمد کھوسٹ کے نام کی باقاعدہ منظوری نہیں ہوئی تھی، 14 اگست کو نام تجویز کیے جاتے ہیں، منظوری کابینہ کمیٹی دیتی ہے۔

سرمد کھوسٹ کی ایک متنازع فلم ‘جوائے لینڈ’ کی وجہ سے کمیٹی نے ان کا نام منظور نہیں کیا۔

اس سے قبل ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا نام 14 اگست 2023 کو جاری کی جانے والی صدارتی ایوارڈز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

 سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ جس نے بھی انہیں اس ایوارڈ کے لیے مبارک باد دی وہ واپس لے لے۔


اپنا تبصرہ لکھیں