بالی ووڈ فلم سرفروش کو ریلیز ہوئے آج (30 اپریل) 25 سال مکمل ہوگئے، لیکن فلم بین آج بھی سرفروش کو بہت پسند کرتے ہیں۔ 30 اپریل 1999 کو ریلیز ہونے والی فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی۔
عامر خان، نصیر الدین شاہ اور سونالی باندرے اس فلم کے مرکزی کرداروں میں تھے۔
تاہم ایک بات جو فلم بین نہیں جانتے وہ یہ ہے کہ اس میں ہیرو کے طور پر شاہ رخ خان کو لیا جانا تھا لیکن کسی وجہ سے وہ اس پروجیکٹ میں شامل نہ ہوسکے اور عامر خان نے لیڈ رول کیا۔
اس حوالے سے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے ہدایتکار جان میتھیو متھن نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سرفروش کے لیے پہلی چوائس شاہ رخ خان تھے، انھوں نے کہا کہ انکے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ فلم کے منافع میں اضافے کےلیے شاہ رخ کو لیا جائے۔
جس پر میں نے کہا کہ یہ کردار شاہ رخ پر جچے گا نہیں، اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ اس حوالے سے میرے ذہن میں بھی نہیں تھا، تاہم دوستوں نے اصرار کیا کہ اسطرح ہم پیسے بچا سکیں گے لیکن میں ایسا نہیں چاہتا تھا۔ جس کے بعد میں بلآخر عامر خان کو ہی کاسٹ کیا اور فلم ہٹ ہوئی۔