لاہور: فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد میرے کپتان رہیں گے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں حسن علی نے کہاکہ وکٹ کیپر بیٹسمین کبھی بولرز پر چلاتے، کبھی گلے لگاتے، کبھی دعائیں کرتے لیکن ہمیں ہارے ہوئے میچ جتوا دیتے تھے، وہ ہمارے کپتان تھے، ان کیلیے دل میں بڑا احترام ہے۔
یاد رہے کہ حسن علی اور سرفراز احمد میں اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔