سردار رضا ریٹائر، الطاف قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا


جسٹس الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

سردار رضا محمد خان نے 6 دسمبر 2014 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور ان کی مدت ملازمت آج پوری ہو گئی ہے۔

سردار رضا محمد خان کے ریٹائر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب کے سینئر ممبر جسٹس الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن تاحال کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکی ہیں اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ میں بھی لے جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں