سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار ہلاک ہوگیا؟

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار ہلاک ہوگیا؟


بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث گینگسٹر ستویندر سنگھ عرف گولڈی برار کے بارے میں گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسے امریکا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ کہا گیا تھا کہ گولڈی برار کو 30 اپریل بروز منگل کیلیفورنیا کے فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر30 گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ گولڈی برار اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا جب نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے اس واقعے میں گولڈی برار کے علاوہ ایک اور شخص بھی زخمی ہوا دونوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں گولڈی برار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

تاہم، کیلیفورنیا کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والا گولڈی برار نہیں تھا، ہمیں نہیں معلوم کہ یہ افواہ کس نے پھیلائی ہے لیکن اس میں کوئی سچائی نہیں گولڈی برار زندہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں