بھارت کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی شادی کے حوالے سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی دسمبر کے دوسرے ہفتے میں چندی گڑھ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی میں پنجابی اور سندھی روایات اور رسومات کا مکسچر دیکھنے کو ملے گا۔
دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کے لیے چنڈی گڑھ میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل اوبرائے سکھ ولاس سپا ریزورٹ کا انتخاب کیا ہے۔
یہ وہی ریزورٹ ہے جہاں گزشتہ سال اداکار راجکمار راؤ اور اداکارہ پترالیکھا کی شادی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ابھی تک دونوں اداکاروں نے شادی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا لیکن شاید وہشادی کی تیاری کا کام مکمل ہو جانے کے بعد باضابطہ اعلان کریں گے۔