سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کے خوبصورت لمحات

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کے خوبصورت لمحات


بالی ووڈ انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کے خوبصورت لمحات منظر عام پر آگئے۔

کیارا ایڈوانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی پہلی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

اس ویڈیو کا آغاز کیارا ایڈوانی کی ہلکے گلابی رنگ کا عروسی جوڑا پہنے اپنے کچھ قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ انٹری سے ہوتا ہے اور پھر جیسے ہی وہ سامنے اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کو دیکھتی ہیں تو مسکرا کر ڈانس کرنے لگتی ہیں۔

ویڈیو کے اختتام پر دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کو مالائیں پہنائیں اور گلے لگایا۔

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی اس خوبصورت ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ان کی فلم ’شیرشاہ‘ کا گانا’رانجھا‘سنا جاسکتا ہے جسے  گلوکار بی پراک نے گایا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں