سحر خان ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، حمزہ سہیل

سحر خان ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، حمزہ سہیل


اُبھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل اپنی ساتھی اداکارہ سحر خان کی اداکارانہ صلاحیتوں سے کافی متاثر ہیں۔

حال ہی میں حمزہ سہیل نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سحر خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ سحر خان خوبصورتی اور ذہانت کا امتزاج ہے، وہ اتنی ذہین ہے کہ میں سیٹ پر اسے کام کرتے دیکھ کر حیران رہ جاتا تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سحر بہت جلدی خود کو ان جذبات کے مطابق ڈھال لیتی ہیں جو اسکرپٹ کے مطابق چاہیئے ہوں۔

حمزہ سہیل نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ناظرین کو میری اور سحر کی آن اسکرین کیمسٹری بہت پسند آئی ہے جبکہ ہم سیٹ پر سب سے بڑا مسئلہ ہی ہماری کیمسٹری تھا اور ہم اسی وجہ سے پریشان ہوتے تھے کہ پتہ نہیں ہماری اداکاری میں اتنا دم ہے بھی یا نہیں۔

یاد رہے کہ حمزہ سہیل نے سحر خان کے ساتھ رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل ’فیری ٹیل‘ میں کام کیا تھا جسے مداحوں کی جانب  سے خوب پذیرائی ملی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں