سجل علی کے مداحوں میں احد رضا میربھی شامل


ٹورنٹو: پاکستانی ٹی وی اداکاراحد رضا میراپنی اہلیہ اوراداکارہ سجل علی کی اداکاری کے بھی دیوانے ہیں۔

خوبرو اداکارہ سجل علی سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاراحد رضا میران دنوں کینیڈا میں اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔

اداکارسے جب ایک انٹرویوکے دوران ان کی نظرمیں بہترین پاکستانی اداکارکے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والد آصف رضا میرکا نام لیا جس کے بعد انہوں نے کہا کہ انہیں اداکار فواد خان اورحمزہ علی عباسی کی اداکاری بھی پسند ہے۔

احد سے جب بہترین اداکارہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ سجل علی ان کی نظرمیں بہترین اداکارہ ہیں اوریہ کہتے ہوئے وہ مسکرا بھی رہے تھے۔

اسی انٹرویوکے دوران اداکارسے سجل علی کی طرح بات کرنے کوکہا توانہوں نے اپنی اہلیہ کی نقل اتاری جوکچھ مداحوں کو پسند آئی جب کہ کچھ نے کہا کہ یہ سجل ایسے نہیں بولتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں