سجل علی کی بھارتی اداکار پرابھاس کے ساتھ فلم کا نام اور تفصیلات سامنے آ گئیں

سجل علی کی بھارتی اداکار پرابھاس کے ساتھ فلم کا نام اور تفصیلات سامنے آ گئیں


پاکستانی اداکارہ سجل علی 7 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

پاکستانی و بھارتی متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل علی بالی ووڈ کی بڑی اسکرین پر ساؤتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ رومانس لڑاتی نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل علی اور پرابھاس کی فلم کا نام ’فوجی‘ ہے۔

سجل علی کی پرابھاس کے مدِ مقابل فلم کا نام سامنے آنے پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ فلم فوج پر مبنی ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سجل اور پرابھاس کی فلم کا نام ’فوجی‘ ضرور ہے مگر اس کا موضوع مختلف ہو گا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کی 24 تاریخ کو شروع ہو گی۔

بھارتی میڈیا ’فلم فیئر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’فوجی‘ کی شوٹنگ بھارتی شہر حیدر آباد میں آئندہ ہفتے کے روز شروع ہونے والی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سجل علی بالی ووڈ کی فلم ’مام‘ میں اداکار عدنان صدیقی اور بالی ووڈ، لیجنڈری آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ہمراہ نظر آئی تھیں۔

تھرلر اور فرائم پر مبنی بالی ووڈ فلم ’مام‘ میں سجل علی نے عدنان صدیقی اور سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

اداکارہ سجل علی جمائمہ گولڈ اسمتھ کی ڈائریکشن میں بننے والی ہالی ووڈ کی فلم ’What’s Love Got To Do With It‘ میں بھی بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں