پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوشانت سنگھ کی تصویر شیئرکی جس میں سجل نے ڈیجیٹل ایمیج آئیکون کا استعمال بھی کیا۔
خیال رہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ انھوں نے خودکشی کی۔
دوسری جانب سوشانت کی موت کے حوالےسے سوشانت سنگھ گزشتہ چھ ماہ سے ڈپریشن سے نبردآزما تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کی اس برس نومبر میں شادی طے تھی۔
یاد رہے کہ پی کے، شدھ دیسی رومانس، چھچھورے اور ایسی ہی متعدد فلموں سے بہت کم عرصے میں شہرت حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ 34سالہ سوشانت کی لاش گزشتہ روز انکی ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ کے کمرے میں نصب چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی حالت میں ملی تھی۔