سجل علی نے ایک اور میدان مار لیا


اداکاری اور خوبصورتی میں اپنی الگ پہچان رکھنے والی اداکارہ سجل علی نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ  انسٹاگرام کا میدان بھی مار لیا اور ان کے فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سجل علی انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پاکستان کی چوتھی اداکارہ ہیں۔

سجل علی سے قبل پاکستانی اداکارہ  ایمن خان، ماہرہ خان اور عائزہ خان کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے۔

mahira khan

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر اپنی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے سجل نے اپنے مداحوں کو خدا کی نعمت قرار دیا تھا۔

ayeza khan

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سب لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اپنے دلوں میں مجھے جگہ دی۔

aiman


اپنا تبصرہ لکھیں