ورسٹائل اداکار منوج باجپائی کی فلم ’ستیا‘ کو ریلیز ہوئے 25 برس مکمل ہوچکے ہیں۔
فلم کے ڈائریکٹر رام گوپال ورما ہیں، ’ستیا‘ کو فلم شائقین آج بھی بہت پسند کرتے ہیں۔
’ستیا‘ میں انڈر ورلڈ کے جرائم کی دنیا کو دکھایا گیا ہے، منوج باجپائی نے ایک مجرم ’بھیکو مہاترے‘ کا کردار ادا کیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے 54 سالہ منوج باجپائی نے کہا کہ میں اس فلم کو گیم چینجر کے طور پر دیکھتا ہوں، اس نے انڈسٹری کو مکمل طور پر بدل دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے بالی ووڈ میں فلم کی کہانی بنائی جاتی تھی اور جس طرح سے لوگ فلم سازی کے متعلق سوچتے تھے یا اداکاری کے بارے میں ان کا نظریہ تھا، ’ستیا‘ میں وہ سب کچھ شائقین اور انڈسٹری دونوں کیلئے نیا تھا۔