نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے مقبول ستاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مختلف پیغامات دیئے۔
2019 کے اختتام پر 2020 کے لیے معروف اداکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کی آنے والی زندگیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 2019 ان کی زندگی کا بہترین سال رہا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ساتھ اس لیے بھی خاص رہا کیوں کہ انہوں نے کچھ نئے رشتے بنائے جبکہ کچھ رشتے ختم بھی ہوگئے۔
اداکارہ نے مداحوں کو پیغام دیا کہ نئے سال کا استقبال کھلے دل سے کریں، کسی کا دل نہ توڑیں اور نفرت نہ پھیلائیں۔
ہمایوں سعید نے خانہ کعبہ کے سامنے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ اس مقام پر نئے سال کا آغاز کریں اور آج ان کا خواب پورا ہوگیا۔
Always wished to begin new year at this most sacred place & Alhamdulillah my wish came true this year. Welcoming 2020 with prayers for all of u & our beloved Pakistan. May Allah bless us with His infinite mercy and fill the next year with prosperity, love & peace. Happy new year!
علی ظفر نے نئے سال کے موقع پر کچھ اشعار تحریر کیے جو انہوں نے مداحوں کو بھی سنائے اور کہا کہ نئے سال کے موقع پر ان لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جن کے پاس وہ نہیں جو آپ کے پاس ہے۔
Some thoughts penned down for New Years. Have a good one. #happynewyear2020
فیصل قریشی نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اس روز 16 گھنٹے گاڑی چلائی اور اسلام آباد سے واپس کراچی اپنے گھر آگئے۔
Drove 16 hrs on newyears Islamabad to karachi #happynewyear2020 back to home
فہد مصطفیٰ نے بھی مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور پھر سے یاد دلایا کہ ٹک ٹاک ایپ سے دور رہنا چاہیے۔
Happy New year to you all and again stay away from tiktok bhoolna nahi
گلوکار و اداکار فرحان سعید نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سال لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں، پیاس اور اچھی قسمت لےکر آئے۔
Happy New year to everyone, may 2020 brings all of you love, happiness and a lot of luck
#happynewyear2020
اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک اسٹائلش تصویر شیئر کرکے لکھا کہ وہ اس طرح سال 2020 میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔
یاسر حسین نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے نئے سال کی مبارکباد دی۔
جبکہ اقرا عزیز نے بھی یاسر حسین کے ساتھ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو دیے اپنے پیغام میں لکھا کہ انہیں امید ہے اس سال سب اپنے منصوبوں کو پورا کرسکیں۔
آپ سب کو بھی نئے سال کی مبارکباد!