لاہور:
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے مصالحہ جات، ڈبے کے دودھ، جیلی، کسٹرڈ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں 5 سے لے کر 50 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔ دوسری جانب شہر میں سبزیوں کی سرکاری نرخناموں کے بجائے من مانی قیمت پر فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔
شہر میں لہسن 400 سے 450، ادرک 450 سے 500، پیاز 80 سے 100، آلو 50 سے 60، شملہ مرچ120 سے150، ہری مرچ 200 سے250، ٹینڈے60 سے 80، شلجم 40، گوبھی60، کھیرا 60 سے 80، گاجر 50، مولی20 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ سرکاری نرخنامہ صرف اور صرف خانہ پوری کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہریوں کو سہولت فراہم کرے اور سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنائے۔