ساہيوال ميں چار سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم بارہ روز بعد پوليس کی پکڑميں آگيا، ملزم بچی کا قريبی رشتے دار نکلا۔
ساہيوال کے عمران ٹاؤن کی رہائشی بچی کا قاتل کوئی اور نہيں قريبی رشتے دار نکلا، پوليس کے مطابق زيادتی کے بعد بچی کو قتل کياگيا ٹيم نے بہت اچھا کام کيا ملزم کو پکڑليا ہے۔
معصوم بچی 2 دسمبر کو گھر کے باہر سے لاپتہ ہوئی اور تين روز بعد کھيت سےلاش ملی ملزم نے اعتراف جرم کرليا ۔
مقتولہ کے اہل خانہ نے ملزم کو سخت سزا دينے کا مطالبہ کيا ہے ۔