سام سنگ کے 2021 کے ٹی وی ماڈلز اب صارفین کو دستیاب


سام سنگ اسمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ ٹیلیویژن فروخت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بھی ہے اور اس نئے 2021 کے لیے اپنے نئے ٹی وی فروخت کے لیے پیش کردیئے ہیں۔

2 مارچ کو سام سنگ کی جانب سے ایک ورچوئل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جن میں نئے ٹیلیویژنز پیش کیے گئے جن میں سے بیشتر کو جنوری میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران متعاررف کرایا گیا تھا۔

ان نئے ماڈلز میں نیو کیو ایل ای ڈی ٹیز، فریم آرٹ ٹی کا پہلے سے زیادہ پتلا ورژن، سولر پاور ریموٹ، گیم اسٹیٹس اسکرین اور دیگر شامل تھے، مگر کچھ نئے اعلانات بھی کیے گئے۔

سام سنگ کی جانب سے ایونٹ میں اب تک کا سب سے چھوٹا 76 انچ کا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی پیش کیا گیا جو کہ کمپنی کا فلیگ شپ اور سب سے مہنگا ٹیلیویژن بھی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا بس یہ بتایا گیا کہ اپریل میں یہ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، تاہم اس کا 110 انچ کا ٹی وی کوریا میں ایک لاکھ 56 ہزار ڈالرز میں دستیاب ہے، تو یہ نیا ٹی وی اس سے سستا ہوگا۔

سام سنگ کی جانب سے اپنے اسمارٹ ٹی ویز کے لیے ایک نئی ٹک ٹاک ایپ کا بھی اعلان کیا، جو پہلے برطانیہ اور امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

بیشتر ٹی ویز میں ٹک ٹاک ایپ پورٹریٹ موڈ پر ویڈیوز ڈسپلے کرے گی۔

دی سیرو ٹی وی کے لیے ایئر پلے کا اضافہ کیا گیا ہے جو آئی فونز کو خودکار طور پر اسکرین کو پورٹریٹ اور لینڈ اسکیپ موڈ پر روٹیٹ فون کو فلپ کرنے پر کردے گا، یہ فیچر اینڈرائیڈ فونز میں پہلے ہی دستیاب ہے۔

دی فریم کے لیے ایک نئی ایسیسری مائی شیلف کو متعارف کرایا گیا جو دیوار پر ٹی وی کو فٹ کرنے کے لیے پینل ہے۔

دی فریم 2021 میں انٹرنل اسٹوریج 6 جی بی ہوگی جبکہ اس سے پہلے یہ اسٹوریج 500 ایم بی تھی۔

سام سنگ کے ٹیرس آؤٹ ڈور ٹی وی کا نیا 75 انچ ورژن بھی متعارف کرایا گیا جو موسم گرما میں دستیاب ہوگا، جس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

سام سنگ کا اسمارٹ مانیٹر اب صارفین کو دستیاب ہوگا جسے گزشتہ سال نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا، اس مانیٹر میں بلٹ ان کنکٹویٹی دی گئی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس کے 2021 کے بیشتر ٹیلیویژنز بشمول نیو کیو ایل ای ڈی اور دی فرہم ماڈلز اب پری آرڈر ممیں دستیاب ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں