سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون کیسا ہوگا؟


سام سنگ کا رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 20 ممکنہ طور پر اگست میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کے حوالے سے لیکس بھی مسلسل سامنے آرہی ہیں۔

اس سال بھی نوٹ سیریز کے 2 فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جن میں سے ایک گلیکسی نوٹ 20 اور دوسرا نوٹ 20 پلس ہوگا۔

سام سنگ کے فونز کے حوالے سے درست معلومات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے بتایا ہے کہ گلیکسی نوٹ 20 پلس میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا جا ئے گا جبکہ ٹی او ایف سنسر کو لیزر فوکس کیمرے سے بدل دیا جائے گا جو مین کیمرے کو معاونت فراہم کرے گا۔

کیمرا سنسر میں گلیکسی ایس 20 الٹرا کی طرح سام سنگ برائٹ ایچ ایم 1 دیا جائے گا جبکہ پس منظر کا تجزیہ کرنے والے ٹائم آف فلائٹ کی جگہ لیزر فوکس سنسر دیا جائے گا۔

اسی طرح 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل بھی اس فون کا حصہ ہوگا جس میں سنسر کا حجم 1/2.55 ہوگا۔

پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس 13 میگا پکسل کا ہوگا جس میں 50 ایکس ہائبرڈ زوم ممکن ہوگا مگر اب سام سنگ 100 ایکس زوم کے لیے مزید کام کرنے کی خواہشمند نہیں۔

اس سے قبل لیکس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ گلیکسی نوٹ 20 پلس میں اپ ڈیٹڈ ایکسینوس 992 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ کچھ ممالک میں اس فون میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا جائے گا۔

ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ اس فون میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی جبکہ 6.9 انچ ڈسپلے پنج ہول سیلفی کیمرے کے ساتھ دیا جائے گا۔

اس کے مقابلے میں گلیکسی نوٹ 20 میں ڈسپلے کا سائز 6.7 انچ دیئے جانے کا امکان ہے۔

دونوں فونز میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، ایس پین اسٹائلوس، 16 جی بی ریم اور 25 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

اور ہاں دونوں فونز میں ہیٖڈفون جیک کی موجودگی کا امکان نہیں، جبکہ یہ سام سنگ کا پہلا فلیگ شپ فون ہوگا جو کسی ایونٹ کی بجائے آن لائن متعارف کرایا جائے گا، جس کی وجہ کورونا وائرس کی وبا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں