گزشتہ چند برسوں کے دوران متعدد کمپنیوں نے اپنے نئے اسمارٹ فونز کے ساتھ مختلف چیزیں جیسے ایئرفون یا ہیڈفون ڈونگل دینے بند کردیئے تھے، مگر اب سننے میں آرہا ہے کہ ڈبے میں فون چارجر کو نکالنے پر بھی فیصلہ کرلیا ہے۔
کچھ دن پہلے ایسی خبر سامنے آئی تھی کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 12 میں مفت چارجر نہ دینے پر غور شروع کردیا ہے اور وہ صارفین کو الگ سے خریدنا پڑے گا۔
اب کورین سائٹ ای ٹی نیوز کے مطابق سام سنگ بھی اگلے سے سال کچھ ایسا ہی کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فون کے ڈبے سے چارجر کو نکالنے سے کمپنی کو 5 جی ٹیکنالوجی کے بڑھتے اخراجات میں کچھ کمی لانے میں مدد مل سکے گی۔
فون کے ڈبوں سے چارجرز کو نکالنے سے سام سنگ اور ایپل کو کتی بچت ہوگی، یہ تو واضح نہیں مگر فون کے دبے ضرور چھوٹے ہوجائیں گے۔
ماہرین کے خیال میں اس طرح ماحولیاتی آلودگی کو بھی کسی حد تک کیا جاسکے گا کیونکہ ایسے چارجرز کی تعداد میں کمی آئے گی جن کو لوگ گھروں میں پھینک دیتے ہیں۔
مگر یہ اقدام بیشتر صارفین کو پسند نہیں آئے گا کیونکہ کمپنیاں ان سے چارجر کے الگ پیسے لیں گی۔
کمپنیوں کے اپنے چارجر کافی مہنگے ہوتے ہیں اور صارفین اس کے نتیجے میں اکثر کم قیمت متبادل کو ترجیح دیتے ہیں۔
مگر ان کا معیار ناقص ہونے سے فون کی چارجنگ متاثر ہوتی ہے جبکہ فون کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔