سام سنگ اپنا سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون گلیکسی ایم 42 کی شکل میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔
سام سنگ کی جانب سے حالیہ مہینوں میں مڈرینج فونز میں 5 جی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر کافی کام کیا گیا ہے، جیسے گلیکسی اے 52 اور اے 72 کے فائیو جی ماڈلز۔
اب یہ کمنی اپنا سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون گلیکسی ایم 41 اپریل کے آخر میں متعارف کرارہی ہے۔
اس فون کو 28 اپریل کو سب سے پہلے بھارت میں پیش کیا جائے گا۔
ایم سیریز کے اس فون میں امولیڈ ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے جس میں فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہوگا۔
فون میں اسنیپ ڈراگون 750 جی پراسیسر موجود ہوگا۔
اسی طرح 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکے گا۔
فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک الٹرا وائیڈ، ایک میکرو اور ایک ڈیتھ سنسنگ کیمرا ہوگا، جبکہ اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج ون یو آئی 3.1 سے کیا جائے گا۔
ایم سیریز کی ایک خاص بات کی اس کی طاقتور بیٹری ہوتی ہے تو اس فون میں بھی 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری موجود ہوگی تاہم فاسٹ چارجنگ سپورٹ کتنی ہوگی ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔
اس فون کی قیمت 40 سے 50 ہزار روپے ہوسکتی ہے جس کا انحصار ریم اور اسٹوریج پر ہوگا۔