سام سنگ کا اب تک کا سب سے طاقتور فون ایس 22 الٹرا

سام سنگ کا اب تک کا سب سے طاقتور فون ایس 22 الٹرا


سام سنگ کے ایس 22 سیریز کے فونز ممکنہ طور پر فروری 2022 کے آغاز میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

ان میں ایس 22 الٹرا سب سے طاقور فون ہوگا جو کہ اس کمپنی کا ایس اور نوٹ سیریز کا پہلا ہائبرڈ ماڈل ہے۔

اس فون میں نوٹ سیریز کی طرح ایس پین سپورٹ موجود ہوگی بلکہ ڈیزائن کے لحاظ سے بھی یہ گلیکسی نوٹ 20 الٹرا سے ملتا جلتا ہے جو اس سیریز کا آخری فون بھی تھا۔

کم از کم نئی تصاویر سے تو یہی لگتا ہے کہ ایس 22 الٹرا گلیکسی نوٹ 20 الٹرا سے ملتا جلتا ہے۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ایک نئی لیک یمں ایس 22 الٹرا کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فون 4 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

ایس پین اسٹائلوس کے ساتھ اس فون میں بیک پر 108 میگا پکسل کیمرا سپر کلیئر لینس سے لیس ہوگا جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 10، 10 میگا پکسل کے 2 ٹیلی فوٹو کیمرے ہوں گے جو 3 ایک اور 10 زوم سپورٹ فراہم کریں گے۔

فون کا کیمرا سیٹ اپ 12 bit ایچ ڈی آر ویڈیو ریکارڈ اور آٹو فریم ریٹ سپورٹ سے بھی لیس ہوگا۔

فون کے فرنٹ پر 6.8 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگا جبکہ 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہوگا۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

لیکس کے مطابق اسکرین کے لیے ایل ٹی پی او ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ وہ 1 سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ میں ایڈجسٹ کرسکے۔

اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس پلس کو استعمال کیا جائے گا۔

آئی پی 68 ریٹڈ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہوگی مگر ساتھ میں چارجر دستیاب نہیں ہوگا۔

15 واٹ وائرلیس چارجنگ بھی فون کا حصہ ہے جبکہ ڈوئل اسپیکرز ڈولبی ایٹموس سپورٹ کے ساتھ ہوں گے۔

گلیکسی ایس 22 الٹرا میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج سام سنگ کے ون یو آئی 4.1 سے کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں