سال 2022: پاکستانیوں کی کس موبائل فون میں دلچسپی زیادہ رہی؟

سال 2022: پاکستانیوں کی کس موبائل فون میں دلچسپی زیادہ رہی؟


سال 2022 میں مہنگائی کی وجہ سے پاکستانیوں کی دلچسپی قدرے مہنگے فونز جن میں ایپل اور سام سنگ سرفہرست ہیں، ان میں دلچسپی کم ہوگئی۔

مہنگائی اور بڑھتی بے روزگاری کے باعث پاکستانیوں نے رواں سال گوگل پر سب سے زیادہ چینی موبائل کمپنی ’ویوو‘ کے موبائل فونز سے متعلق معلومات تلاش کی۔

گوگل ٹرینڈز سے معلوم ہوتا ہے کہ سال 2022 میں پاکستانیوں نے اسمارٹ فونز کے مختلف برانڈز کو تلاش کیا، ان میں سام سنگ، ایپل، انفنکس، اوپو اور ویوو سمیت دیگر برانڈز شامل ہیں، تاہم ماضی کے مقابلے اس سال سام سنگ اور ایپل سے متعلق انتہائی کم معلومات تلاش کی گئی۔

حیران کن طور مہنگائی کے باوجود پاکستان میں لوگوں نے ایپل کے رواں سال متعارف کرائے گئے فون آئی فون 14 پرو میکس سے متعلق بھی معلومات تلاش کی۔

آئی فون 14 پرو میکس ایپل کا مہنگا ترین فون ہے، جس کی پاکستانی قیمت 4 لاکھ روپے سے بھی زائد ہے، تاہم اس باوجود پاکستانیوں نے مذکورہ موبائل سے متعلق معلومات کو تلاش کیا۔

گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موبائل برانڈز

10 – اوپو: اے 16

09 – سام سنگ: اے 32

08 – انفنکس: ہاٹ 12

07- انفنکس: نوٹ 12

06- رئیل می: سی 35

05 – ویوو: وی 23 ای

04 – ویوو: وائے 21

03 – اوپو: ایف 21 پرو

02 – آئی فون: 14 پرو میکس

01- ویوو: وی 23


اپنا تبصرہ لکھیں