بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی کا کہنا ہے کہ ان کی ساس کو گول گپے بہت پسند ہیں، میں نے گول گپے کھلا کر ہی انہیں مرعوب کیا تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں کیارا ایڈوانی اپنی نئی فلم ’ستیاپریم کی کتھا‘ کی پروموشن کر رہی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں گول گپے سمیت کلکتہ، ممبئی اور دہلی کے مختلف کھانے پسند ہیں۔ گول گپوں کے ذریعے ہی اپنی ساس رما ملہوترا کو مرعوب کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ساس دہلی سے ممبئی میں آئی ہوئی اور ابھی ہمارے ساتھ ہی رہ رہی ہیں، اس لیے میں نے ان کی آمد کے پہلے روز ہی گھر میں اعلان کیا کہ آج ہم گول گپے بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گول گپے کھا کر میری ساس بہت خوش ہوئیں۔