سارہ علی خان کا دلیپ کمار سے کیا رشتہ ہے؟

سارہ علی خان کا دلیپ کمار سے کیا رشتہ ہے؟


بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کو حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ ان کا ایک تعلق لیجنڈ اداکار دلیپ کمار سے بھی ہے۔

کیدرناتھ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی سارہ علی خان، سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی صاحبزادی ہیں اور ان کا تعلق پٹودی خاندان سے ہے۔

ان کی دادی شرمیلا ٹیگور کے والدین کا تعلق نوبل انعام یافتہ رابندرناتھ ٹیگور سے رہا ہے۔

اس سب میں کسی کو پتا ہے کہ سارہ علی خان کا خاندانی تعلق آنجہانی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار سے بھی ہے، جس کا اندازہ اداکارہ کو بالکل بھی نہیں تھا۔

اداکارہ کو جب ننھیال کی طرف دلیپ کمار سے اپنے تعلق کی معلومات ملیں تو انہوں نے پرمسرت انداز میں کہا کہ میں لوگوں کو بتانے جارہی ہوں۔

حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نے اپنی نانی رخسانہ سلطانہ کی یادوں کو شیئر کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی نانی بیگم پارہ کی بہن تھیں، جن کی شادی دلیپ کمار کے بھائی ناصر خان سے ہوئی تھی۔

سارہ علی خان یہ معلومات جان کر حیران رہ گئیں اور ردعمل میں کہا کہ کیا میں دلیپ کمار کی رشتے دار ہوں، اس رشتے سے مجھے پیار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں