سارو گنگولی آئی سی سی چیئرمین بنے تو اپنی سزا کیخلاف اپیل دائر کروں گا، دانش کنیریا


فکسنگ میں سزا یافتہ دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی آئی سی سی کے چیئرمین بنے تو اپیل دائر کروں گا۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے فکسنگ میں ملوث پائے جانے پر تاحیات پابندی کے سزا وار ٹھہرائے جانے والے لیگ اسپنر نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ سابق بھارتی کپتان ایک شاندار کرکٹر تھے، انہوں نے بہترین انداز میں ٹیم کی قیادت کی۔

دانش کنیریا نے کہا کہ آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کیلیے سارو گنگولی سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہوسکتا، منتخب ہوئے تو اپنی سزا کے خلاف اپیل کروں گا، امید ہے کہ میری ہر ممکن مدد کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں