ساحر لودھی کے فون میں ایک نمبر ’اللّٰہ‘ کے نام سے کیوں سیو ہے؟

ساحر لودھی کے فون میں ایک نمبر ’اللّٰہ‘ کے نام سے کیوں سیو ہے؟


پاکستانی معروف میزبان، ہدایتکار و اداکار ساحر لودھی نے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے فون میں ایک نمبر  کو ’اللّٰہ‘ کے نام سے سیو کیا ہوا ہے۔ 

ساحر لودھی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے فون میں ایک نمبر کو ’اللّٰہ‘ کے نام سے سیو کیا ہوا ہے اور اس نمبر کو میں اپنی ذاتی ڈائری کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔

ساحر لودھی نے بتایا کہ اس نمبر پر میں وہ تمام باتیں میسج کرتا ہوں جوکہ میں اللّٰہ کو بتانا چاہتا ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے تین فون ہیں اور یہ نمبر میں نے اپنے تینوں فونز میں سیو کیا ہوا ہے۔

ساحر لودھی نے یہ بھی بتایا کہ زندگی کے مشکل لمحات کے دوران میں رہنمائی حاصل کرنے اور ان مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مخصوص آیات پڑھتا ہوں۔

اُنہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ ہمیشہ مشکل وقت میں  کی مدد کے لیے موجود ہے۔

واضح رہے کہ ساحر لودھی تقریباً دو دہائیوں سے پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک اہم شخصیت ہیں، ان کے پاس مختلف قسم کے شوز میں اپنے شائقین کو انٹرٹین کرنے کی منفرد صلاحیت ہے۔

وہ چاہے مارننگ شو کی میزبانی کریں یا  پھر کسی نائٹ شو کی، لوگ اُنہیں ہر طرح کے شو میں ہی پسند کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ساحر لودھی کئی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں