پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا کو متحدہ عرب امارات کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا۔
ساحر علی بگا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اماراتی حکّام سے گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں دبئی حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے میری کارکردگی پر اعتماد کیا اور مجھے 10 سالہ گولڈن ویزا دیا۔
ساحر علی بگا نے لکھا کہ یہ گولڈن ویزا ملنا میرے لیے کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں۔
واضح رہے کہ اماراتی حکومت اس سے قبل بھی پاکستان کی کئی نامور شخصیات کو گولڈن ویزا دے چکی ہے۔